ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملے

یمن میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملے

Tue, 17 Oct 2017 21:35:47    S.O. News Service

واشنگٹن17اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی فوج نے پہلی مرتبہ یمن میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ واشنگٹن نے منگل کے دن پہلی مرتبہ تصدیق کر دی ہے کہ گزشتہ رات ان جہادیوں کے مختلف ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں کی مدد سے بارہ میزائل داغے گئے۔ ادھر عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ البیضا صوبے کے دو دیہات میں کارروائی کی گئی، جس کی وجہ سے متعدد افراد مارے گئے۔ پیں ٹا گون کے مطابق جہادیوں کے دو ٹھکانوں پر کیے گئے ان حملوں میں مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ یمن میں پہلے بھی ڈرون حملے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اس سے قبل امریکا نے کبھی کھلے عام ان کارروئیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔


Share: